ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ مضبوط ہوا،آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی:مصطفیٰ کمال

ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ مضبوط ہوا،آئندہ الیکشن میں پی ایس ...
ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ مضبوط ہوا،آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی:مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ اور مضبوط ہوا ہے،وہ وقت دور نہیں جب ہم اس شہر کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا، آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور عوام کے مسائل آنکی دہلیز پر حل کرے گی،مہاجر نام پر سیاست کرنے اور مہاجروں کے لیے سیاست کرنے میں فرق ہے

 ملیر کے حلقے این اے 257کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملیر کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ابلتے نالے اور ان کے درمیان ہماری اگلی نسلوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر دل روتا ہے، پیسے کی بندر بانٹ میں لڑتے ہوئے ہمارے مینڈیٹ کے دعویدار لوگوں کے مسائل سے غافل ہیں،ہمارے بچےسکولوں سے باہر ہیں نہ ان کے پاس پینے کا صاف پانی ہے نہ کھیلنے کے لیے گراؤنڈلیکن منتخب نمائندے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کے بجائے ان کے نام پر سیاست کر کے اپنی دولت میں مزید اضافے کی فکر میں ایک دوسرے کو نوچ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ نائن زیرو کے حلقے این اے 247 کے تین لاکھ ووٹ میں سے صرف 35 ہزار ووٹ لینے والے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم نے مہاجر ووٹ تقسیم کردیا ہےجبکہ ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ اور مضبوط ہوا ہے کیونکہ ہم نے مختلف قومیتوں کو ایک کرکے کراچی میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی ہے۔ کراچی کی عوام نے اپنے دوست اور دشمن کی شناخت کر کے اپنی آئندہ نسلوں کے مقدر کا فیصلہ کرنا ہے۔