نواز شریف کے بعد سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے بھی عدلیہ پر برس پڑے ، ہر طرف سکوت چھا گیا
ملتان( آن لائن )سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ججوں نے سیاستدانوں کوپھانسیاں لگوائیں،آئین توڑنیوالوں کوکچھ نہیں کہا،جمہوریت کیخلاف سب سے بڑی تلوارسپریم کورٹ کی چلتی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میںجاویدہاشمی کا عدلیہ پر سخت ترین تقید کرتے ہوئے کہناتھاکہ آپ کیوں قوم کامنہ کالاکرتے ہیں؟ آپ نے پرویزمشرف کوباہرجانے دیا، وزیراعظم کونااہل کیا،گاڈفادراورسسلین مافیاکہاگیا،میں ہرجج کوجانتاہوں،ان کی ذات پرنہیں جاؤں گا،جس جج کانام پانامامیں شامل ہے وہ آج بھی جج ہے۔ جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیاکہ کون کس طرح جج بنا؟سب مجھے معلوم ہے۔ انھوں نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ آپ حاکم نہیں منصف ہیں،انصاف کریں،نوازشریف کا بھرپور احتساب کریں لیکن یہ کونساطریقہ ہے نہ اپیل،نہ وکیل اورنہ دلیل؟۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پوری تاریخ بھری ہے کہ عدلیہ نے باربارعوام کی توہین کی ہے،عدالت کے فیصلے سے اختلاف کرناہرکسی کاحق ہے،عدالتی فیصلے پرتنقیدکرنا توہین عدالت نہیں،سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ کی طاقت پرفیصلے کرتی ہے۔