سمن آباد، کمسن بچی مناہل پر تشدد کرنیوالی سوتیلی ماں اور باپ کا چالان مکمل ، جیل بھجوا دیا گیا

سمن آباد، کمسن بچی مناہل پر تشدد کرنیوالی سوتیلی ماں اور باپ کا چالان مکمل ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)سمن آباد پولیس نے کمسن بچی مناہل پر تشدد کرنے والی سوتیلی والدہ اور باپ ندیم کا چالان مکمل کر کے انہیں جیل بھجوا دیا ۔ عائشہ سوتیلی بیٹی مناہل کو گھر سے نکالنے کے لئے اس پر تشدد کرتی رہتی تھی اس حوالے سے مناہل نے باپ ندیم سے شکایت کی لیکناس نے بات سنی ان سنی کر دی ۔گزشتہ روز عائشہ نے مناہل کو بدترین تشد دکا نشانہ بنایا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت کر دی پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کو عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور انکی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی ۔

مزید :

علاقائی -