خیبر پختونخوا رکے سابق گورنر میر گلستان جنجوعہ انتقال کر گئے

خیبر پختونخوا رکے سابق گورنر میر گلستان جنجوعہ انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور،راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر،آئی این پی ) خیبرپختونخواکے سابق گورنرامیرگلستان جنجوعہ گزشتہ روزراولپنڈی میں انتقال کرگئے،ان کی عمرپچانوے برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ریس کورس قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائیگی۔ گلستان جنجوعہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور نیپال میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں جبکہوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق گورنر خیبرپختونخوا امیر گلستان جنجوعہ کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے سردار علی خان کے ہمشیر ہ کی وفات پر بھی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کی بخشش کی دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسی طرح انہوں نے ضلع کرم اور دیر بالا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کیوجہ سے گھروں کی چھت گرنے سے قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکلات اور آزمائش کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر اور استقامت کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -