بھارت دھمکیاں دے کر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹا سکتا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھارتی اشتعال انگزیوں اور جنگ کی دھمکیوں کی مذمت اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت ہمیشہ کی طرح الزام تراشی، اشتعال انگیزی اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے ،بھارتی قیادت اپنی وقتی سیاسی مجبوریوں اور فائدے کے لئے خطے کے امن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا چاہتی ہے نریندر مودی علاقائی امن وسلامتی کو دا ؤپر لگا کر دانشمندانہ طرزعمل اختیار نہیں کررہے جنگ کسی صورت خطے اور اس میں بسنے والے عوام کے حق میں نہیں بھارت جنگ کی دھمکیاں دے کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا ،نفرت، انتشار اور اشتعال انگیزی کی سیاست سے کچھ وقتی فائدہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے یاد رکھیں کہ اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے پاکستان کی پیشکش پر مثبت جواب دے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری پاکستانی قوم ایک ہے ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، انہوں نے کہا کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے شوق شہادت کے عظیم جذبہ سے لیس ہماری بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت تیاراور چوکس ہے۔
مریم اورنگزیب