سر کاری سکولز میں32فیصد بچے صاف پانی ،42فیصدٹوائلٹ سے محروم

سر کاری سکولز میں32فیصد بچے صاف پانی ،42فیصدٹوائلٹ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کے سر کاری سکولوں میں 32فیصد بچے تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔تعلیمی این جی او کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ میں کہاگیاکہ ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں 32 فیصد بچے تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں میں بھی 11 فیصد بچوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں 42 فیصد بچے ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں کے 13 فیصد بچوں کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ 30 فیصد سرکاری اسکول باؤنڈری وال سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 فیصد نجی اسکولوں میں بھی باؤنڈری وال موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے اسکولوں میں داخلوں میں آزاد جموں کشمیر بازی لے گیاآزاد کشمیر میں 6 سے 16 سال کے 95 فیصد بچے اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں 6 سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کی شرح داخلہ 83 فیصد جو کہ دو ہزار سولہ میں 81 فیصد تھی۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ سال 2018 کیلئے اثر دیہی سروے نے 5 سے 16 سال کی عمر کے 196253 بچوں کی زباندانی کی صلاحیتوں کی جانج کی گی ہے ۔
سرکاری سکولز