ائیرچیف سے لیفٹیننٹ جنرل تاکاشی کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر گفتگو

ائیرچیف سے لیفٹیننٹ جنرل تاکاشی کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف جاپان سیلف ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تباد لہ خیال کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سات برس میں کسی بھی جاپانی عسکری عہدیدار کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے۔
جاپانی جنرل