ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا یا نہیں؟ آئی سی سی نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا یا نہیں؟ آئی سی سی نے سب سے بڑا ...
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا یا نہیں؟ آئی سی سی نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈکپ 2019ءکے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہ کھیلے جانے سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے اور بھارتیوں کی جانب سے خوب زہر اگلا جا رہا ہے جس دوران کئی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت باہمی سیریز کے بعد اب ورلڈکپ میں بھی پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کرے تاہم آئی سی سی نے اس حوالے سے واضح اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پی سی بی کے ساتھ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں اور ابھی تک ورلڈکپ 2019ءکے تمام میچز شیڈول کے مطابق نہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ کھیل، بالخصوص کرکٹ میں لوگوں اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی خوبصورت صلاحیت موجود ہے اور ہم اس بنیاد پر ہی اپنے تمام ممبران کیساتھ مل کر کام کریں گے۔
ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ گورننگ باڈی کے پاس ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں اور ہم نے ابھی تک بورڈز کو نہیں لکھا ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن ورلڈکپ 2019 کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -