”شاہد بھائی!!! گوتم گمبھیر کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے؟“ جنگ والی ٹویٹ سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

”شاہد بھائی!!! گوتم گمبھیر کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے؟“ جنگ والی ٹویٹ سے ...
”شاہد بھائی!!! گوتم گمبھیر کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے؟“ جنگ والی ٹویٹ سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حسب معمول پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور افسوسناک امر یہ ہے کہ فنکار اور کھلاڑی بھی اس شرمناک پراپیگنڈے کا حصہ بن گئے حالانکہ انہیں امن کا سفیر سمجھا جاتا ہے مگر یہ بھی پاکستان کیساتھ جنگ کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔
بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے تو تمام حدیں پار کر دیں اور جعلی ’بڑھک‘ مارتے ہوئے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر کے علیحدگی پسندوں اور پاکستانیوں کیساتھ بات چیت میز پر نہیں بلکہ میدان جنگ میں ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں اور متعدد فنکاروں کی جانب سے بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سٹیڈیم جانے کیلئے ٹیم بس میں سوار ہونے آئے تو صحافی نے پوچھا کہ ”شاہد بھائی! کیا آپ گوتم گمبھیر کے بارے میں کچھ کہنا پسند کریں گے؟“
صحافی کا سوال سن کر شاہد آفریدی نے انتہائی حیرت کے عالم میں پوچھا کہ ’کیوں! کیا ہوا ہے اسے؟“ جس پر صحافی نے بھارتی کرکٹر کی ٹویٹ تفصیلاً بتائی تو شاہد آفریدی نے اس سوال کا جواب دینا بھی پسند نہ کیا اور بس میں سوار ہو گئے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے گوتم گمبھیر جیسے بیمار ذہنیت والے شخص سے متعلق سوال پر چپ رہنا ہی بنتا تھا کیونکہ وہ تو اسے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، بھلا وہ کیا جنگ کرے گا اور وہ بھی پاکستان کیساتھ، ایسے سورما صرف اور صرف ٹویٹر پر ٹویٹ کے ’گولے‘ ہی پھینک سکتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔