”ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے اگر۔۔۔“ بھارت نے بالآخر اپنی اوقات دکھا ہی دی

”ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے اگر۔۔۔“ بھارت نے بالآخر اپنی ...
”ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے اگر۔۔۔“ بھارت نے بالآخر اپنی اوقات دکھا ہی دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حسب معمول پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور ہر محاذ پر پاکستان کیساتھ تعلقات ختم کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
پہلے پی ایس ایل کی نشریات کا بائیکاٹ کیا گیا اور پھر پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی اور اب ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم اب بی سی سی آئی نے بھی اس معاملے پر شرمناک اور افسوسناک اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کیخلاف ہے تو پھر ہم اس میچ کا بائیکاٹ کریں گے تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بھارت نے میچ کھیلنے سے انکار کیا تو اس کے پوائنٹس پاکستان کو ملیں گے البتہ اس حوالے سے ابھی آئی سی سی کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچ سے متعلق صورتحال میگا ایونٹ سے کچھ دیر پہلے ہی واضح ہو گی اور آئی سی سی کا اس کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگر بھارتی حکومت نے میگا ایونٹ سے کچھ وقت پہلے بھی یہ محسوس کیا کہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلنا چاہئے تو پھر ہمیں نہیں کھیلنا چاہئے۔
بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا تو ہم یقینا پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے مگر اس کے نتیجے میں پوائنٹس پاکستان کو مل جائیں گے اور اگر یہ فائنل میچ ہوا تو پاکستان کھیلے بغیر ہی جیت جائے گا۔ ابھی ہم نے آئی سی سی کیساتھ اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹر آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ ورلڈکپ 2019ءکے میچز شیڈول کے مطابق نہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں تاہم 27 فروری کو دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ ہو گی جس میں اس حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -