پلوامہ حملے پر آپ کا کیا موقف ہے ؟ ٹویٹر پر بھارتی شہری نے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین سے یہ پوچھا تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ جانئے

پلوامہ حملے پر آپ کا کیا موقف ہے ؟ ٹویٹر پر بھارتی شہری نے پاکستانی اداکارہ ...
پلوامہ حملے پر آپ کا کیا موقف ہے ؟ ٹویٹر پر بھارتی شہری نے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین سے یہ پوچھا تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پلوامہ حملے کے بعد بھارت مسلسل بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا رہاہے تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے زور دار جواب دے کر بھارت کو پوری دنیا میں شرمندہ کر دیا ہے تاہم اب اس معاملے پر پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماورا حسین نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے تیس منٹ کے اندر سوالات کر سکتے ہیں جن کامیں جواب دوں گی تاہم اس دوران ایک بھارتی صارف بھی آپ ٹپکا اور اس نے اداکارہ سے پلوامہ حملے پر ان کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سوال کیا ۔

انیل جین نامی ٹویٹر صارف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کے پلوامہ حملے پر کیا خیالات ہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ جواب نہیں دے رہیں لیکن پھر بھی‘۔

ماورا حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے کچھ کرنے سے قبل ہی آپ نے سوچ لیا کہ میں کیا کرنا چاہوں گی۔اداکارہ نے اپنا جواب 3 نکات میں لکھتے ہوئے بتایا کہ ’پہلے دوسروں کے بارے میں فیصلہ کرنا بند کریں۔ماورا نے انسانیت کو سب سے پہلے قرار دیتے ہوئے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور لکھا کہ اس جانب سے بھی صبر اور بہت محبت کی دعا کی جارہی ہے کیونکہ ہر زندگی کا نقصان انسانی زندگی کا کھونا ہے۔اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ اگر کوئی اظہار نہیں کرتا تو نفرت پھیلانا بند کیجیے۔‘

مزید :

تفریح -