نوازشریف کی انجیو گرافی آسان کام نہیں ،مریم نواز

نوازشریف کی انجیو گرافی آسان کام نہیں ،مریم نواز
نوازشریف کی انجیو گرافی آسان کام نہیں ،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں،سرجری کے دوران بیک اپ ہونا چاہئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازاپنے والدکی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں ہیں،اس موقع پر ہسپتال میں موجود کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹ لکھ دی ہے،رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھی بھجوادی گئی،مریم نوازکا کہناتھا کہ نوازشریف کی انجیو گرافی آسان کام نہیں ہے ،سرجری کے دوران بیک اپ ہونا چاہئے۔