احتساب عدالت، اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار آغاسراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈمنظور

احتساب عدالت، اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار آغاسراج درانی کا 3 روزہ راہداری ...
احتساب عدالت، اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار آغاسراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈمنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتارسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتارسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو احتساب عدالت میںکیا، نیب نے عدالت کے رو بروموقف اختیارکیاکہ ملزم کیخلاف کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس زیرسماعت ہے،مجاز اتھارٹی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 7روزہ راہداری ریمانڈدیاجائے،عدالت نے کہا کہ 7 دن کاوقت نہیں دے رہے۔
نیب نے موقف اختیار کیا کہ سراج درانی کوآج یاکل صبح کراچی لے جائیں گے،موسم کی خرابی کے باعث زیادہ وقت مانگا،جج احتساب عدالت نے آغاسراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔