بھارتیوں نے پلوامہ حملے کے بعد معصوم کشمیریوں کیخلاف انتہائی شرمناک کام شروع کر دیا

بھارتیوں نے پلوامہ حملے کے بعد معصوم کشمیریوں کیخلاف انتہائی شرمناک کام ...
بھارتیوں نے پلوامہ حملے کے بعد معصوم کشمیریوں کیخلاف انتہائی شرمناک کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام بھارت پاکستان پر بغیر تحقیقات کے عائد کر رہاہے جسے پاکستان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے اور اب انتہا پسند ہندوﺅں نے معصوم کشمیریوں پر ایک اور پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں ہوٹل مالکان نے داخلی دروازوں پر پوسٹرز چپساں کر دیئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ ”کشمیری سیاح یہاں سے دور رہیں ۔“ ہوٹل مالکان کا کہناتھا کہ کشمیرکی مقامی آبادی مجاہدین کو سپورٹ کرتی ہے اور ہمارے فوجی ہلاک ہو رہے ہیں ۔
ہوٹل مالکان کا کہناہے کہ یہ پابندی اس وقت جاری رہی گی جب تک ہمارے مرنے والے فوجیوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ، ہم کشمیریوں کو اپنے ہوٹلز میں قیام کیلئے جگہ فراہم نہیں کریں گے ۔