وہ لوگ جن کے شوہر یا بیگم ان کی بات نہیں سنتی جلدی مر جاتے ہیں، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

وہ لوگ جن کے شوہر یا بیگم ان کی بات نہیں سنتی جلدی مر جاتے ہیں، سائنسدانوں نے ...
وہ لوگ جن کے شوہر یا بیگم ان کی بات نہیں سنتی جلدی مر جاتے ہیں، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک حیات کا بات نہ سننا شوہر یا بیوی کے لیے تکلیف دہ تو ہوتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے ایک انتہائی سنگین پہلو سے بھی دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مردوخواتین جن کے شریک حیات ان کی بات نہ مانتے ہوں وہ دائمی ڈپریشن کا شکار ہو کر کینسر، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے اور جلدی مر جاتے ہیں۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1200شادی شدہ مردوخواتین سے سوالات کیے اور جوابات کا ان کے طبی ریکارڈ کے ساتھ تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ایسے لوگ جن کے شریک حیات ان کی بات نہ مانتے ہوں ان کی کی قبل از وقت موت ہونے کے امکانات دوسروں کی نسبت 42فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔“
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سارا سٹینٹن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ایسے لوگوں میں موت کی سب سے بڑی وجوہات دل کی بیماریاں، کینسر، پھیپھڑوں کی بیماریاں، ٹریفک حادثات، جگر کی بیماری اور خودکشی ہوتی ہیں اور یہ تمام وجوہات دائمی ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اگر مردوخواتین کے شریک حیات بات ماننے والے اور انہیں سپورٹ کرنے والے ہوں تو ان کے ان بیماریوں سے محفوظ رہنے کے امکانات دوسرے سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -