آغا سراج درانی کی گرفتاری حکومت کیلئے کس مشکل کا باعث بننے والی ہے ؟ بے نظیر شاہ نے بتا دیا

آغا سراج درانی کی گرفتاری حکومت کیلئے کس مشکل کا باعث بننے والی ہے ؟ بے نظیر ...
آغا سراج درانی کی گرفتاری حکومت کیلئے کس مشکل کا باعث بننے والی ہے ؟ بے نظیر شاہ نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جو کہتی تھی کہ ہم حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، اس پر عمل ہو تا نظر آرہاہے ، اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ نیب کا تحقیقات کرنے کا طریقہ ایک ایشو ہے جس پر کام ہونا چاہئے ، آمدنی سے زائداثاثو ں کے الزامات سب پر لگے ہوئے ہیں، اس الزام کی سمجھ نہیں آتی ۔
انہوں نے کہا کہ آغاسراج درانی پر اثاثوں کے علاوہ بھی تین الزامات ہیں ، آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جو کہتی تھی کہ ہم حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، اس پر عمل ہو تا نظر آرہاہے ، اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہوگی۔

مزید :

قومی -