” اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پررضامند نہیں تو پھر ۔۔۔“ ، سرفرازاحمد نے قومی جذبات کی ترجمانی کردی

” اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پررضامند نہیں تو پھر ۔۔۔“ ، سرفرازاحمد نے ...
” اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پررضامند نہیں تو پھر ۔۔۔“ ، سرفرازاحمد نے قومی جذبات کی ترجمانی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پر رضامند ہے تو پھر ہم کو کھیلنا چاہئے لیکن اگر بھارت رضامند نہیں ہوتا تو پھر ہم کوبھی اس کے پیچھے نہیں جانا چاہئے ، کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کھیل کوکھیل سمجھنا چاہئے اور اس میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئے ، پی ایس ایل جس طرح پروان چڑھاہے ، اس طرح پی ایس ایل اب آئی پی ایل کے بعد دوسری لیگ شمار ہورہی ہے ،اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے پر رضامند ہے تو پھر ہم کو کھیلنا چاہئے لیکن اگر بھارت رضامند نہیں ہوتا تو پھر ہم کوبھی اس کے پیچھے نہیں جانا چاہئے ۔

مزید :

کھیل -