پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری منظور نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی وجہ بیان کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری منظورنے کہاہے کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروا کے اس کی بہن کی حکومت ختم کروانی تھی، نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جائے شہادت کس نے دھلوائی تھی ، وہ جگہ تین چار دن تو محفوظ رہ سکتی تھی۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ جمہوریت کی ایک تعریف ایوب خان نے اور ایک تعریف ضیاءالحق نے کی تھی ، مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروا کے اس کی بہن کی حکومت ختم کروانی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جائے شہادت کس نے دھلوائی تھی ، وہ جگہ تین چار دن تو محفوظ رہ سکتی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف مقدمات چودھری نثار نے بنائے تھے ، اگر نواز شریف کے کہنے پر بنائے گئے تھے تونوا ز شریف ذمہ دارہیں اور اگرچودھری نثارنے کسی اور کہ کہنے پر بنائے ہیں تو پھر وہ ذمہ دار ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اگر یہ کیسز میرٹ پر ہیں تو عدالتیں فیصلہ کریں، اگر جعلی اکاﺅنٹس رکھنا جرم ہے تویہ جرم جہانگیرترین ،عمران خان اورنعیم الحق نے بھی کیا ہے، اگر بیرون ملک جائیداد رکھنا جرم ہے تو علیمہ خان نے بھی یہ جرم کیا ہے ۔