وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے ہمارے موقف کی فتح ہوئی ، لیگی رکن قومی اسمبلی بھی کپتان کے گن گانے پر مجبور ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے ہمارے موقف کی فتح ہوئی ، لیگی رکن قومی اسمبلی ...
وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے ہمارے موقف کی فتح ہوئی ، لیگی رکن قومی اسمبلی بھی کپتان کے گن گانے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی محسن رانجھا نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھا موقف اختیار کیاہے ، اس سے ہمارے سفارتکارانہ موقف کی فتح ہوئی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے ،ہمارا تحریک انصاف سے اختلاف یہ ہے کہ حکومت اس کی ایسے تشہیر کرتی ہے جیسے وہ نیب کی ترجمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیاتھا ، آصف زرداری کیخلاف کوئی ایسی چیز سامنے آتی ہے جس میں آصف زرداری کاکوئی کردار سامنے آجاتا ہے تو یہ تفتیشی افسر کی اپنی صوابدید ہے ، ہمارے دورمیں بھی ہماری قیادت نیب انکوائریاں بھگتی رہی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھا موقف اختیار کیاہے ، اس سے ہمارے سفارتکارانہ موقف کی فتح ہوئی ہے ، یہ فتح کوئی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے موقف کی فتح ہے ۔

مزید :

قومی -