عدل کے بغیر کسی بھی معاشرے کا وجود ناممکن‘ صہیب رومی

عدل کے بغیر کسی بھی معاشرے کا وجود ناممکن‘ صہیب رومی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی نے کہا ہے کہ نظام عدل سنگین حملہ کی زد میں ہے،وکلاء اور ججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا،انصاف کی ترسیل ہمارے فرائض میں شامل ہے،عدل کے بغیر کسی معاشرے کا وجود نا ممکن ہے،سائلین کو انصاف کی فراہمی میں جتنا ممکن ہو ریلیف دیں،وکلاء (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں عدلیہ کی مدد کریں، جب تک وکلاء کی معاونت نہ ہو تو انصاف میں مشکلات پیش آتی رہتی ہیں، اب سائلین کو نقلیں لینے کیلئے مظفرگڑھ نہیں جا نا پڑے گا،سیشن کورٹ کوٹ ادومیں ریکارڈ روم بنایا جائیگا،کوٹ ادو بارمیں لیڈیز بار روم بھی بنا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو وبار میں وکلاء سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج سید فیصل رضاء گیلانی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج محمد فواد عارف، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عالم شیر،سینئر سول ججزسلطان ٹیپو،احمد ریحان سبطین،ذوالفقار علی مزاری،محمد طارق،محمد عمران، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین بخاری سمیت بار کونسل کوٹ ادو کے صدر ارشد صدیقی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری بار کوٹ ادومنصورالحق گرمانی،رانا محمد شفیق ایڈووکیٹ،جاوید اقبال مشوری، محمد ایوب خان گورمانی، رفیق عمر خان چانڈیہ، سابق صدر بارشریف عمر خان چانڈیہ، غلام شبیر رضوی، ملک داؤد ہنجرا، مہر آفتاب احمد، مہر غلام قاسم، ملک محمد اسلم ہنجرا، سردار سکندر حیات خان، قاضی محمداسلم، رانا ارشد، چوہدری عطاء الحق، ملک بشیر احمد بریال، سردار طفیل احمد خان لُنڈ، پیر اعجا ز حسین شاہ،عمر فاروق مشوری، لیاقت علی نقوی،عبدالرشید نتکانی، ملک ارشد جاوید گدارہ، سمیت ودیگر ممبران بار سمیت،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال طارق جمشید اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی نے کہا کہ اب سائلین کو نقلیں لینے کیلئے مظفرگڑھ نہیں جا نا پڑے گا،سیشن کورٹ میں ریکارڈ روم بنایا جائیگا،اگرعدالتیں جوڈیشل کمپلیس بھی چلی جائیں مگر ریکارڈ روم یہاں رہے گا،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو بار نے بہت محبت دی ہے دل کرتا ہے وہ خود ہفتہ میں ایک بارکوٹ ادو کا دورہ کریں مگر علی پور،جتوئی سے ججز صاحبان ہفتہ میں دوباریہاں دورہ کریں گے تاکہ جوڈیشنری اور وکلاء کے درپیش مسائل سے آگاہی ہو،انہوں نے کہا کہ جتوئی میں ریکارڈ سنٹر فنکشنل ہو گیا ہے اور اپریل تک کوٹ ادو سیشن کورٹ ریکارڈ روم فنکشنل کر جائے گا جبکہ کوٹ ادو بارمیں لیڈیز بار روم بنا یاجائے گا، انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو بار ایک مثالی بار ہے جنھوں نے ہمیشہ جوڈیشنری کے ساتھ تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کا تعاون مثالی ہونا چاہیے، دونوں کو آپس میں مل کر چلنا چاہیے،قبل ازیں صدر بار کوٹ ادو محمد ارشدصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادوسمیت ڈی جی خان ڈویژن ایک پسماندہ علاقہہے ،انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں زیر سماعت پرانے کیس جلد نمٹائے جائیں،محمد ارشد صدیقی نے کہا کہ ہمارے تھانوں میں زیادہ تر جھوٹے مقدمات درج ہو رہے ہیں،عدالتوں کو چاہیے کہ وہ مظلوم کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں میرٹ پر انصاف مہیا کریں،اگر عدالت سے بھی مظلومم کو انصاف نہیں ملے تو مظلوم خود کشیاں کریں گے،، قبل ازیں صدر بار کوٹ ادو صدر بار ارشد صدیقی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری بار کوٹ ادومنصورالحق گرمانی نے مہمانوں کا شکریہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ بنچ کی توقعات پر پورا اتریں گے،بار اور بنچ کے مابین خوشگوار مثالی تعلقات قائم کریں گے اور جونیئر وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں گے،، بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ صہیب رومی نے سیشن کورٹ میں پودا بھی لگا یا،قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ صہیب رومی جب کوٹ ادو پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ صدر بار کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ داخلی وخارجی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔
صہیب رومی