طیب اردوان مضبوط اور ثابت قدم لیڈر ہیں انکی قدر کرتا ہوں ٹرمپ

طیب اردوان مضبوط اور ثابت قدم لیڈر ہیں انکی قدر کرتا ہوں ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب کے موضوع پر ترک ہم منصب ایردوان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لاس اینجلس روانگی سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایردوان ایک مضبوط اور ثابت قدم لیڈر ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات کافی اچھے ہیں۔ ادلب کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ اس موضوع پر ہم ترک صدر کے ساتھ رابطے میں ہیں اور گزشتہ ٹیلیفون بات(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

چیت کے دوران میں نے ادلب کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔