ڈیرہ‘ لادی گینگ آپریشن نہ کرنے پر سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

ڈیرہ‘ لادی گینگ آپریشن نہ کرنے پر سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) لادی گینگ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سینکڑوں متاثرہ افراد نے آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تھانہ صدر کے علاقہ واہی کنگرانی موضع وڈور کے سینکڑوں افراد نے پینا فلیکس اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے مظاہرین(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کا کہنا تھا کہ چار روز قبل لادی گینگ کے آٹھ مسلح افراد نے دربار سید رمضان شاہ کے مقام پر اسلحہ کے زور پر 12موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقدی گن پوائنٹ پر چھینی اور فرار ہوگئے جس کی اطلاع متعلقہ تھانہ صدر پولیس کو دی گئی تاہم چار دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس نے نہ ہی مقدمات کا اندراج کیا اور نہ ہی آجتک لادی گینگ کے کسی شخص کو گرفتار کیا گیا ھے انکا کہناتھا کہ یہ لوگ اکثر و بیشتر اسی قسم کی وارداتیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس رہتا ہے اور علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اب تو ہمارے بچے بھی سکول جانے سے انکاری ہوچکے ہیں لادی گینگ کے لوگ کوہ سلیمان کے پہاڑ وں سے آکر علاقہ میں لوٹ مار کرتے ہیں لادی گینگ میں شامل ڈاکو? ں اور اشتہاری مجرمان نے پہاڑ وں پر اپنی کمین گاہیں قائم کررکھی ہیں ہماری جان و مال اور عزتیں تک غیر محفوظ ہیں انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ لادی گینگ کے خلاف رینجرز کے ذریعے کوہ سلیمان میں نہ صرف آپریشن کرایا جائے بلکہ وہاں مستقل بنیادوں پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ علاقہ کے ہزاروں لوگ سکھ سے زندگی بسر کرسکیں اس موقع پر ڈی ایس پی صدر نے ڈی پی او کی طرف سے مظاہرین کو لادی گینگ کے خلاف بھرپور کاروائی کی یقین کے ساتھ ساتھ اور علاقہ میں پولیس چوکی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -