اچھی پہلوان قتل کیس‘ 4ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنیکا حکم

اچھی پہلوان قتل کیس‘ 4ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنیکا حکم

  

ملتان (کو رٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے 2 گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں رستم جنوبی پنجاب اچھی پہلوان اور شہری جعفر حسین کو قتل کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کی عبوری (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے اس موقع پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمان غفار ڈوگر، رؤف ڈوگر، سرور اور فاروق کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ دہلی گیٹ میں اچھی پہلوان سمیت دو افراد کو قتل کرنے اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ عید الفطر کے دوسرے روز گھوڑے کی فروخت پر لڑائی ہوئی تھی،جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر اسلحہ اور ٹوکوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور اسی دوران رستم ملتان اچھی پہلوان اور 35 سالہ جعفر حسین کو قتل کردیا گیا تھا۔ مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ ضیاء رندھاوا عدالت میں پیش ہوئے۔

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -