گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج خانپور میں سیرت النبی ؐ کانفرنس

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج خانپور میں سیرت النبی ؐ کانفرنس

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)نبی اکرم حضرت محمدؐ کے اسوہ حُسنہ اورتعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی معاشرتی اخلاقی اور معاشی نظام کی درستگی کے لئے سنت نبوی کو اپنا نا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید نے گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج (بوائز)خان پور میں سیرت النبی ؐ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ حضور ؐ کی ذات مبارکہ کی وجہ سے تخلیق کائنات میں اللہ پاک نے ہر نعمت آپ کے وسیلہ سے ہی عطاء فرمائی اور آپ کی برکت سے ہی یہ نظام ہستی قائم ہے۔ اس لئے آقائے دو جہان رحمت العالمین کے اسوہ حسنہ اور اور روا داری کی اتباع ہمارے لئے لازمی ہے اس موقع پر سابق ضلعی چیئر مین عشر زکواۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، پرنسپل پروفیسر رفیق احمد صدیقی نے سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام فتنہ و فساد کا شکار ہے۔ اس لئے کہ ہم نے دامن مصطفی سے دوری اختیار کر لی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیمات نبوی کو اپنائیں اور غیروں کے تہذیب سے دوری اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ؐ نے اپنی سیرت پاک اور حسن سلوک کے ذریعے اسلام کے جو سنہری احوال متعین کیئے تھے۔ اس موقع پر سپاس نامہ وائس پرنسپل پروفیسر اظہر جاوید اقبال، پروفیسر عطاء محمد قریشی، پروفیسر لطیف چوہدری، پروفیسر انوار شہزادہ، پروفیسر ملک منیر، پروفیسر غلام محمد قریشی، پروفیسر یوسف سلیم چانڈیہ، میاں غلام محی الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کا آغاز قاری گل آغا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت رسول مقبول پروفیسر محمد شجاع شریف نے انجام دیئے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر حسان قریشی، پروفیسر بلال احمد نے انجام دیئے جبکہ تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور تقریری مقابلے ہوئے جس میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا نتائج کے مطابق حسن قرات و تقریر میں اول پوزیشن معاذ قمر نے دوسری خولہ خان تیسری محمد فاروق نے حاصل کر کے تین تین ہزار روپے نقد اور ٹرافی حاصل کر لی جبکہ حافظ احمد حسن، محمد عثمان، ارسلان منیر نے پہلی دوسری اور تیسر ی پوزیشن حاصل کر کے دو ہزار اور پندرہ سو روپے نقد اور ٹرافی جیت لی۔ تقریب میں حافظ محمد اکبر، غلام مجتبیٰ حافظ جلیل احمد، محمد اکرم، کامران لائق، حافظ محمد عقیل، محمد راول ریاض، محمد معاذ جتوئی، حافظ امجد حسین، محمد مزمل، محمد عثمان، محمد عثمان حمید، خولہ خان،عروج مقصود، شازیہ فیض، رمشا آصف، حافظہ کشف فیض، اقراء ارشاد، صبا اشرف، سعدیہ نصرت ودیگر نے سیرت کانفر نس میں حصہ لیا۔

کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -