میونسپل کمیٹی سنانواں کا دفتر میدان جنگ میں تبدیل

میونسپل کمیٹی سنانواں کا دفتر میدان جنگ میں تبدیل

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی سنانواں کا دفتر میدان جنگ بن گیا، ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کے دوران ٹھیکیداروں کا ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال، افسران کی موجودگی میں ٹینڈرز فارم اور 60لاکھ روپے مالیت کی سی ڈی آر چوری کی انوکھی واردات کے باعث ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز منسوخ کردئیے گئے ہیں۔مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹی سنانواں کا دفتر ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کے دوران میدان جنگ بن گیا اور ٹھیکیدار آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران ہاتھا پائی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرنا شروع کردیا جبکہ اسی دوران شہرام نامی شخص افسران کی موجودگی میں ٹینڈرز اور سی ڈی آرز لیکر فرار ہوگیا۔ جبکہ چوری ہونے والی سی ڈی آر کی مالیت ساٹھ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ اپنی نوعیت کے انوکھے واقعہ پر تین کروڑ روپے کی مالیت کے ہونے والے ٹینڈر دوسری بار منسوخ کرنے پڑگئے۔ جبکہ میونسپل کمیٹی سنانواں کے چیف آفیسر نے ٹینڈرز اور سی ڈی آر چوری کرنے پر تھانہ سنانواں پولیس کو رخواست دیدی ہے۔

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -