ملازمین پر تشدد‘ میپکو حکام کا واقعات پر نوٹس
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے ملازمین پر تشدد کے بڑتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
مطابق میپکو انتظامیہ نے ریجن کے تمام ااپریشنل افسروں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین پر تشدد پر واقعات میں ملوث افراد خواہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے۔سب ڈویڑنل افسر ملوث افراد کے خلاف مقدمات میں خود مدعی بنیں اور قانونی تقاضے پورے کریں۔