وہاڑی میں سوہانجنا ڈکیتی کی انوکھی واردات

وہاڑی میں سوہانجنا ڈکیتی کی انوکھی واردات

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)پیپلز کالونی وی بلاک میں ریٹائرڈ فوجی حاجی محمد حنیف بھٹی نے اپنے گھرکے باہر سوہانجنا کے درخت لگا رکھے تھے کہ گذشتہ روز گھر کا(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

مالک اپنے گھر میں کسی کام میں مصروف تھا تو نامعلوم شخص نے گھر کے باہر سے کنڈی لگا کر اسے گھر میں بند کر دیا اور سوہانجنا اتار کر چلتا بنا گھر کا مالک جب گھر سے باہر آنے لگا تو دروازہ بند پایا اور کسی کو آواز دیکر باہر سے کنڈی کھلوائی تو سوہانجنا ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی واضح رہے کہ امسال سردی کی شدید لہر نے سوہانجنا کی فصل کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سوہانجنا کی پیداور نہ ہونے کے برابر ہے۔

انوکھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -