ملتان کسٹم کلکٹریٹ‘ ضبط شدہ گاڑیوں متفرق سامان 1کروڑ 41لاکھ میں نیلام

ملتان کسٹم کلکٹریٹ‘ ضبط شدہ گاڑیوں متفرق سامان 1کروڑ 41لاکھ میں نیلام

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان کسٹم کلکٹریٹ پریوینٹو نے ضبط شدہ گاڑیوں اور متفرق سامان ایک کروڑ 41 لاکھ 17 ہزارمیں نیلام کر دیا، نیلامی ملتان ڈرائی پورٹ شیر شاہ روڈ پر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

ہوئی جس میں 14 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پیش کی گئی جس میں 12 گاڑیاں ایک کروڑ 25 لاکھ 20 ہزار روپے میں کامیاب بولی کے بعد نیلام ہوئی، نیلامی کے دوران متفرق سامان کی 45 مختلف لاٹس سمیت 9 مختلف متفرق سامان 16 لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام ہوئی، نیلام میں ہونیوالے کشمش،رانی جوس، ڈش واشر، استریاں، ایل ای ڈیز،پاور بینک ودیگر سامان فروخت ہوا جبکہ باقی سامان کم بولی لگنے کے باعث نیلام نہ ہوسکا،نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ کلکٹرفہد جمیل نے کی۔

نیلام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -