کمشنر ڈیرہ سے ایم پی اے محی الدین کھوسہ کی ملاقات‘ مسائل پر گفتگو
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ کوٹ چھٹہ میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
صفائی اور سیوریج مسائل حل کرنے کے ساتھ کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی معاونت سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں۔خامیوں کی بروقت نشاندہی کے ساتھ حل کیلئے سفارشات پیش کی جائیں۔جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کے ملحقہ رقبہ پر جوگنگ ٹریکس کی تیاری شروع کردی گئی۔کمشنر نسیم صادق نے خود کھڑے ہوکر نشانات دئیے.اس موقع پر سید اعجاز حسین بخاری بھی موجود تھے. جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80 کنال پر جنرل پارک کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے۔کئی سالوں سے جمع سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ تلف کرکے پارک کیلئے پلاٹ تیار کرلیا گیا۔کمشنر نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور دیگر کو جوگنگ ٹریکس اور شجرکاری کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کم وقت میں عوام کی تفریح کے لئے جنرل پارک بناکر دیا جائے۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں آٹا کی فراہمی اور نرخ کنٹرول میں ہیں۔ آٹا کی سپلائی کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا۔آٹے کی سمگلنگ کا خاتمہ کرنے پر کچھ گروپس چیخ رہے ہیں۔محکمہ فوڈ اگر آٹے کی سمگلنگ میں ملوث ہے تو فلور ملز مالکان ثبوت دیں۔انہوں نے یہ بات فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ آٹاسمگلنگ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
گفتگو