لوڈشیڈنگ ختم‘ گرمیوں میں سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل‘ میاں محمد انور

لوڈشیڈنگ ختم‘ گرمیوں میں سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل‘ میاں محمد ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) بجلی وافر مقدار میں ہونے کے باعث امسال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی محکمہ کی جانب سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے سمیت تمام احتیاطی اقدامات مکمل کرلیئے گئے ہیں تاکہ گرمیوں میں لوڈ بڑھنے سے بجلی کی سپلائی متاثر نہ ہو ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایس ای) میاں محمد انور نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 122 نئے ٹرانسفارمر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

تبدیل کئیے جارہے ہیں اور لوڈ کو متوازن بنانے کے لیئے جہاں لوڈ زیادہ ہے وہاں 100 کے وی ٹرانسفارمرز تبدیل کرکے 200 کے وی کے ٹرانسفارمرز لگائے جارہے ہیں اب تک 100 کے وی کے 40 جبکہ 200 کے وی کے 45 ٹرانسفارمرز تبدیل کئیے جاچکے ہیں جبکہ مارچ کے اوائل تک تبدیلی ٹرانسفارمرز کا کام مکمل کرلیا جائے گا سنگل فیز کے 13 ہزار میٹرز کی ڈیمانڈ تھی اور محکمہ کو پانچ ماہ کے لیئے 3 ہزار میٹر فراہم کردئیے گئے ہیں اسی طرح مارچ تک تھری فیز میٹرز بھی سو فیصد فراہم کردیئے جائیں گے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن میں 273 فیڈرز مکمل فعال ہیں جن میں سے 8 فیڈرز ایسے ہیں جن میں لائن لاسز و بجلی چوری ہونے کے باعث نقصانات کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے اور محکمانہ پالیسی کے تحت ان فیڈرز سے متعلقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے علاوہ ازیں 132 ملین روپے کی لاگت سے 6 فیڈرز پر بہاولپور اور گرے والا میں کام جاری ہے جو اسی ماہ فعال ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ میپکو کی جانب سے صارفین کے لیئے ون ونڈو کی سہولت موجود ہے لیکن صارفین کی بڑی تعداد محکمہ کی فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کرنے کی بجائے عجلت کا مظاہرہ کرتی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح صارفین کو درپیش مسائل کا حل ہے اور اسی مقصد کے تحت ہفتہ وار مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ان کے اپنے علاقوں میں جاکر داد رسی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے مسائل کے حل کے لیئے براہ راست ادارہ کے متعلقہ افسر سے رابطہ کریں اور غیر متعلقہ شخص سے قطعی رجوع نہ کریں انہوں نے کہا کہ صارفین ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے اپنے علاقہ میں بجلی چوری کے مرتکب افراد پر نہ صرف نظر رکھیں بلکہ ان کے خلاف محکمہ میں شکایات بھی درج کروائیں تاکہ بجلی چوری کا سدباب ہونے سے صارفین کو مزید بہتر سروس فراہم کی جاسکے۔

میاں محمد انور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -