جیپ ریلی‘ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘ تشنہ پٹیل‘ ماہم شیراز

جیپ ریلی‘ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘ تشنہ پٹیل‘ ماہم شیراز

  

ملتان(نیوز رپورٹر) 15ویں چولستان جیپ ریلی 2020ئکی وومن کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی تشنہ پٹیل اور رنر اپ ماہم شیراز نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی ایک وسیع وعریض صحرا میں منعقد ہوئی جہاں پر شایقین اور کھلاڑیوں نے صحرا کو آباد کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیجبند کیا ہے انہوں نے کہا کہ صحرا میں آنے والے لوگوں اور شائقین کی تعداد (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے جو کہ اس کھیل کے لیے خوش آئند ہے۔ریس میں حصہّ لینے والے کھلاڑیوں کو بھی عوام کا جوش وخروش دیکھ کر تقویت ملتی ہے۔ تشنہ پٹیل نے کہا کہ ہم خواتین ریسر اس ایونٹ اور مقابلے میں شرکت کرکے خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں اگرچہ پاکستان میں یہ صرف مردوں پر مشتمل ایونٹ ہے لیکن اب اس ایونٹ میں پاکستان کی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جو کہ بہت ہی خوش آئند ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہم شیراز نے کہا کہ میری عمر 20 سال ہے اور کراچی سے تعلق ہے۔پہلی بار چولستان جیپ ریلی میں حصہ لیا اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر خوش ہوں۔یہ میرے خاندان اور کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔یہ شوق اور مہارت پنے والدسے حاصل کی۔مشکل ترین ٹریک تھا اور مجھے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کی توقع نہیں تھی۔ ایسے ایونٹ میں ریس جیتنے کے بعد بطور کھلاڑی اچھی گاڑی مہارت، تجربہ اور مشق کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ مردوں پر مشتمل اس کھیل میں خواتین کم آتی ہیں انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ موٹر سپورٹس میں ضرور حصہّ لیں۔

ماہم شیراز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -