ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے‘ تلاشیاں‘ پولیس گشت پر سوالیہ نشان
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف29وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقیکائیاں پور محمد آصف سے دو نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لیگئے، گلزیب(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
کالونی محمد شفیق کے گھر تین مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر داخل ہوکر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی85ہزار،دوتولہ زیور لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر محمد یار سے چار نامعلوم ڈاکو نے نقدی78ہزاراور چار ڈرم لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے عثمان ا?باد سے اسامہ اعجاز سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی75ہزار چھین کرلیگئے، شاہ فیصل کالونی میں صلاح الدین سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پرنقدی، موبائل مالیت50ہزار لیگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد عرفان کی اہلیہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی مالیت 13ہزار چھین کر لیگیا، تھانہ الپہ کے علاقے بند بوسن محمد سجاد جھپٹا مارکر نقدی، موبائل مالیت 40ہزار چھین کر فرار ہوگیا، بستی مانک شمیم بی بی سے ملزم مراد علی وغیرہ نقدی، زیورات مالیت 1لاکھ25ہزار لیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شاہ شمس پارک محمد ارسلان کا موبائل مالیت 15ہزار لیگئے، پیر بخاری کالونی اورنگزیب، حامد کمرشل سنٹر سے سکندر، کینٹ کے علاقے جاوید کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، چوک بازار خواجہ فیصل دیگر افراد کے 34موبائل، شہباز علی کی جیب سے موبائل مالیت10ہزار، اقبال پارک سے محمد عرفان، علی پارک سے محمد طیب، ممتاز آباد پارک سے محمد کامران، ڈیرہ محمدی سے شوکت حسین،تھانہ چہلیک کے علاقے محلہ درکھان والہ محمد سلیمان،تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ بوہڑ والہ محمد علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، چونگی نمبرچھے سے تنویر احمد دیگر افراد کے 16موبائل، گلگشت کالونی مرتجز حسین، بی زیڈ کے علاقے محمد اقبال کا کمپریسر مالیتڈیڑھ لاکھ روپے، تھانہ نیوملتان کے علاقے بسمہ اللہ کالونی محمد عثمان کے کریانہ سٹور سے سامان مالیت 75ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انصاری چوک سے عبدالطیف، سیتل ماڑی کے علاقے واپڈا کولانی مسرور حسین دیگر افراد کے 9موبائل، وہاڑی چوک میں محمد افضل کی دوکان سے سامان مالیت 65ہزار، نانڈلہ چوک سے غلام عباس کیگھر سے گائے، بیھنس مالیت1لاکھ 92ہزار، بی زیڈ ہوسٹل سے محمد شہباز دیگر افراد کے دس موبائل ولایت حسین کالج سے آفاق احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، حسین آگائی بازار الطاف حسین دیگر افراد کے سات موبائل، وہاڑی چوک سے سلیمان ظفر، گارڈن سٹی جاوید اقبال جبکہ قادر پور راں کے علاقے سے ملک مانک کے بھانہ سے گائے مالیت3روپے چوری ہوگئے۔
وارداتیں