ترنڈہ محمد پناہ‘ خطرناک عمارت قرار دیکر سیل سکول دوبارہ اوپن

ترنڈہ محمد پناہ‘ خطرناک عمارت قرار دیکر سیل سکول دوبارہ اوپن

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) پیف کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹلہ خیرے خان کو خستہ حال عمارت کیوجہ سے چند روز قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آسیہ تسلیم نے معائنہ کے بعد سیل کر دیا تھا جسے دو روز بعد ہی دوبارہ کھول کر کلاسزز کا اجرا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

شروع کر دیا گیا جبکہ سکول کی عمارت تاحال سیل ہے جو کسی بھی وقت گر کر زمین بوس ہو سکتی ہے سکول میں زیر تعلیم 221 طالبات پیف کے بنائے شیڈز اور کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اہلیان علاقہ اور طالبات کے والدین محمد ظفر لبانہ،محمد بشیر،محمد ایاز لبانہ، منیر احمد،فدا حسین،رفیق خان،عبدالحمید خان نے ڈی سی رحیمیارخان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فی الفور سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

اوپن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -