میونسپل کمیٹی‘ تحصیل کونسل میلسی کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 13کروڑ 39لاکھ کی گرانٹ موصول،منصوبوں کا ورک آرڈر بھی فائنل

میونسپل کمیٹی‘ تحصیل کونسل میلسی کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 13کروڑ 39لاکھ کی ...

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی کی کوششوں سے میونسپل کمیٹی میلسی اور تحصیل(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کونسل میلسی کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 کروڑ 39 لاکھ روپے کی گرانٹ موصول ہو گئی میونسپل کمیٹی میلسی کے 12 وارڈز کیلئے مجموعی طور پر 39 ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 کروڑ روپے جبکہ تحصیل کونسل کے 53 منصوبوں کیلئے 8کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے چیف آفیسر تحصیل کونسل و میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اکرم واہلہ نے بتایا کہ وارڈ نمبر1 میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 20 لاکھ، وارڈ نمبر2 کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 40 لاکھ، وارڈ نمبر3 کی مختلف سکیموں کیلئے 34 لاکھ، وارڈ نمبر4 کی سکیموں کیلئے 25 لاکھ، وارڈ نمبر5 کیلئے 20لاکھ، وارڈ نمبر6 کیلئے 30لاکھ، وارڈ نمبر7 کیلئے 25 لاکھ، وارڈ نمبر9 کیلئے 15لاکھ، وارڈ نمبر 10 کیلئے 25 لاکھ، وارڈ نمبر11 کیلئے 35 لاکھ، وارڈ نمبر 12 کیلئے 25لاکھ روپے جبکہ شہر کے دیگر 17ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے اسی طرح تحصیل کونسل میلسی میں بھی تحصیل بھر کی نئی آبادیوں اور چکوک میں پختہ سڑکوں، سیوریج، سولنگ کی مجموعی طور پر 53 ترقیاتی سکیموں کیلئے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز کے ٹینڈر جاری کر دیئے اور ان منصوبوں کا ورک آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور مختلف سکیموں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے دریں اثناء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ حلقہ بھر کی عوام کے مسائل اور ان کو درکار سہولیات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور فنڈز کے حصول کی کوششیں جاری ہیں 13 کروڑ 39 لاکھ روپے کی ان سکیموں کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی اور آنے والے دنوں میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع ہوں گے جن پر پیپر ورک جاری ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے ووٹر سے کیئے جانیوالے تمام وعدے پورے کریگی۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -