کسٹم ٹیم کا شیر شاہ میں ناکہ‘ غیر ملکی کپڑا‘ ایل ای ڈیز‘انجن برآمد‘ تحقیقات شروع

کسٹم ٹیم کا شیر شاہ میں ناکہ‘ غیر ملکی کپڑا‘ ایل ای ڈیز‘انجن برآمد‘ ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم ٹیموں نے انجن،بھاری مقدار میں غیرملکی کپڑا،ایل ای ڈیز،کمرپسر وغیرہ سمگل کئے جانے کی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کوشش ناکام بنا دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملتا ن کسٹم کلکٹریٹ (پریوینٹو) ملتان اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ کپڑے کے22روپ،31ایل ای ڈیز،30کمپریسرزاور گاڑی کا انجن برآمد کرکے ضبط کرلیا،اینٹی سمگلنگ ٹیموں نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پرشیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا پکڑے گئے سامان کی مالیت 48 لاکھ مالیت بتائی گئی ہے،دریں اثنا ایک اور کارروائی میں اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیموں نے 45رولز لیڈیز فیبرک سوٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لی جس کی مالیت16لاکھ روپے مالیت بتائی گئی ہے پکڑے گئے سامان کو کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

ناکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -