ملتان‘ کراچی سے آنیوالی پرواز 2گھنٹے تاخیر کا شکار

ملتان‘ کراچی سے آنیوالی پرواز 2گھنٹے تاخیر کا شکار

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کراچی سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی دیگر پروازیں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

شیڈول کے مطابق رہیں، قومی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، تاہم دیگر ملکی اور غیر ملکی تمام پروازیں شیڈول پر رہیں۔

مستحق افراد کیلئے پناہ گاہوں کا منصوبہ مستحسن اقدام‘ سید رفاقت علی گیلانی کا لاہور میں دورہ‘ لوگوں سے ملاقاتیں

لیہ(نمائندہ پاکستان)ضرورت مند اور مستحق افراد کے لئے پناہ گاہوں کا منصوبہ پنجاب حکومت کا نادار اور غریب لوگوں کے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

لئے ایک مستحسن اقدام ہے۔یہ بات رفاقت علی گیلانی نے گلبرگ لاہور کے علاقے میں ہجویری ہاوس میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہو ں مقیم لوگوں سے فرداً فرداً خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔پناہ گاہ میں خدمات پر مامور عملے کوہدایت کی کہ مستحق لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے تاکہ حالات کے ستائے ضرورت مند لوگوں کی پناہ گاہ کے ذریعے خدمت سے انہیں روحانی سکون کا حصول ممکن ہو۔اسی طرح انہوں نے صفائی،کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ایس اوپی کے مطابق تمام ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -