افغانستان کی سپیشل فورسز کی کاروائی طالبان کا اہم اڈہ تباہ

افغانستان کی سپیشل فورسز کی کاروائی طالبان کا اہم اڈہ تباہ

  

کابل(آئی این پی)افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیشل فورس نے غزنی مین کارروائی کرتے ہوئے طالبان کا ایک اہم اڈہ تباہ کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان اسپیشل دستوں نے غزنی کے مکور ضلع میں طالبان کا ایک اہم اڈہ تباہ کردیا۔ یہ کارروائی منگل کی رات کی گئی۔کارروائی کے نتیجے میں طالبان کا ایک اہم اڈہ، اسلحہ اور سازّوسامان کا ایک ڈپو، بارودی سرنگوں کی تیاری کا ایک فیکٹری، دو منشیات پروسیسنگ فیکٹریاں،(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

اور ایک خالی جیل برآمد ہوئی جنہیں بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا گیا ہے۔ اس دوران احاطے میں کچھ دھماکہ خیز مواد، دو موٹرسائیکلیں، ایک گاڑی اور فوجی سازوسامان اور یونیفارم بھی ملے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -