ملتان ائیر پورٹ‘ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مشقیں

ملتان ائیر پورٹ‘ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مشقیں

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میجر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیئے مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

، اے ایس ایف اور سول انتظامیہ کے افراد نے حصہ لیا، تفصیل کے مطابق ملتان انٹڑ نیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں کریش لینڈگ میں فرضی زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، سول ایوی ایشن، اے ایس ایف، سول ڈیفینس، ریسکیو 1122، پاکستان ریلوے ہسپتال، ایدھی ایمبولینسز نے مشقوں میں حصہ لیا، جبکہ ڈی سی ملتان عامر خٹک سمیت فوج، اے ایس ایف کے افسران نے مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔

مشقیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -