وہاڑی‘ سیوریج نہ سٹریٹ لائٹس‘ سبزی منڈی لاوارث‘آڑھتیوں کا احتجاج

وہاڑی‘ سیوریج نہ سٹریٹ لائٹس‘ سبزی منڈی لاوارث‘آڑھتیوں کا احتجاج

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) انجمن آڑھتیاں سبزی وفروٹ منڈی کے صدر چوہدری عباس علی نے دیگرعہدیداران و ممبران کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سبزی منڈی کے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

تاجروں اورخریداروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے سبزی منڈی میں نہ سیوریج کاانتظام ہے اورنہ ہی سٹریٹ لائسنس کام کررہی ہیں جبکہ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو بدترین صورتحال کاسامناہے جبکہ ڈپٹی کمشنرسمیت انتظامی افسران روزانہ کی بنیادپرسبزی منڈی کادورہ کرتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں جس وقت سبزی منڈی کوشہرسے باہرسے منتقل کیاگیاتھاکہ توضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں لیکن کئی سال گذرجانے کے باوجوداس وقت تک سبزی منڈی ہرقسم کی بنیادی سہولیات سے محروم چلی آرہی ہے سٹریٹ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں چوری چکاری عام ہوچکی ہے پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے سارادن گردوغباراڑتارہتاہے جس سے سبزیاں اورپھل گردآلودرہتے ہیں اورتاجرسانس کی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں ساٹھ لاکھ کی لاگت سے بنایاگیاسیوریج کانظام درہم ہوچکاہے جس کی وجہ سے سیوریج کاگندہ پانی سبزی منڈی میں پھیلارہتاہے اوروبائی امراض پھیلنے کے شدیدخدشات ہیں جس پرسبزی منڈی کے آڑھتیوں اور تاجروں نے متعددباراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی،کمشنرملتان ڈویژن اورڈپٹی کمشنرسے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کیالیکن تاحال شنوائی نہیں ہوئی اورمسائل جوں کے توں ہیں۔

سبزی منڈی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -