ہائیڈرو ورکرز یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ بورڈآف ڈائریکٹرز کو پیش

ہائیڈرو ورکرز یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ بورڈآف ڈائریکٹرز کو پیش

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ہائیڈرو ورکرز یونین نے چارٹر آف ڈیمانڈ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو پیش کر دیا ہے۔ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے،ہیلتھ کیئر پالیسی پر جلد از جلد عملدرآمد سمیت مطالبات پیش کئے ہیں۔ہائیڈرو ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین غلا م رسول گجر کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر اخلاق احمد سید سے ملاقات کی اور انہیں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

مطالبات پیش کئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود،فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود،کارپوریٹ منیجرجہانگیر بھٹہ،کمیٹی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری،یونین عہدیدار شکیل خان بلوچ،چوہدری محمد خالد،سجاد احمد بلوچ،رانا محمد انور،چوہدری شبیر گجر،سید مہدی شاہ،عاطف زیدی،رانا محمد عمران اور معروف سماجی رہنما حبیب سنگھیڑا بھی موجود تھے۔ہائیڈرو ورکرز یونین کی قیادت نے میرج گرانٹ پیپکو آرڈرز کے مطابق فراہم کرنے،یارڈ سٹکسب ڈویڑن کے کنکشن کے مطابق کی جائے۔میٹر ریڈرز کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔تمام کیٹگریز کے پروموشن بورڈ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔سب ڈویڑن کی سطح پر بکٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں۔چیئرمین بورڈ نے مطالبات اور مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروئی جس پر یونین نے ان کا شکریہ اد اکیا۔

پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -