جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں کا گھیرا تنگ‘5بیوٹی کریمیں غیر معیاری قرار

جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں کا گھیرا تنگ‘5بیوٹی کریمیں غیر معیاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف بیوٹی کریموں کے نمونوں کو نتیجہ فیل آنے پر غیر معیاری قرار دیا ہے۔واضح رہے محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ انسپکٹر عبدالروف ظفر نے 18 اکتوبر سال 2019 میں جلال پور پیر والا کے علاقے میں قائم اکرم جمال کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا۔جہاں سے مختلف اقسام کی بیوٹی کریموں کو حاصل کیا گیا۔پھر انکو ڈرگ ٹیسٹنگ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

لیبارٹری برائے تجزیہ بھیجوا دیا گیا ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر جیسی خطرناک مرض کا موجب بننے والی ڈرما پلس۔نیسا ایکسٹرا۔وائٹ کونچ۔زیٹون گولڈ اور فرنیشیا بیوٹی کے نمونوں کو فیل کرکے غیر معیاری قرار دے دیا یے۔جسکی رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہوچکی ہے۔جبکہ دوسری جانب ڈرگ انسپکٹر چوہدری عبدالروف ظفر نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جلال پور پیر والا کے علاقے میں جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے
غیر معیاری