الپہ میں نوجوان قتل‘ پولیس آپریشن‘ ملزم کوٹ ادو سے گرفتار

الپہ میں نوجوان قتل‘ پولیس آپریشن‘ ملزم کوٹ ادو سے گرفتار

  

 ملتان (وقائع نگار) الپہ پولیس نے چھ روز قبل قتل ہونے والے خونی برج کے رہائشی نوجوان خانو بلوچ کے قاتلوں کو کوٹ ادو سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے قتل کی واردات کے مرکزی ملزم کا نام صداقت سنارا ہے۔جس نے کوٹ ادو کے رہائشی ساتھی جیولر کے ساتھ مل کر خانو بلوچ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ اور چھ روز قبل خانو بلوچ کو بھلا پھسلا کر ہیڈ نواب (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

پور کے قریب ویران جگہ پر لیجاکر گولی ماری۔اور لاش کو وہیں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اور آنکہ گرفتاری کیلئے مختلف اقدام کییے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان کے مابین وجہ عناد لین دین کا نکلہ ہے۔ملزمان کو کال ڈیٹا کے ذریعے کوٹ ادو سے گرفتار کیا گیا ہے۔دونوں گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے فی الحال نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔تاکہ مزید اہم انکشافات سامنے اسکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -