دولت گیٹ‘ کوٹھی میں گیند کیوں پھینکی‘ ملازمین کا طالبعلم پر تشدد

دولت گیٹ‘ کوٹھی میں گیند کیوں پھینکی‘ ملازمین کا طالبعلم پر تشدد

  

ملتان(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ عامر خلیل مرحوم کی کوٹھی میں گیند جانے پر نوکروں نے معصوم طالبعلم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور مرتضی پر مکوں، ٹھڈوں کی بوچھاڑ کردی، 15پر کال چلنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، معاملہ رفع دفع کرادیا (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

گیا، گذشتہ روز جمال پورہ دولت گیٹ کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ عامر خلیل مرحوم کی کوٹھی کے سامنے محلہ کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند کوٹھی میں چلی گئی جب مرتضی گیند لینے کے لئے کوٹھی میں گیا توشیخ عامر خلیل مرحوم کے منشی فاروق اور دیگر نوکروں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس پر مکوں، ٹھڈوں کی بوچھاڑ کردی اس دوران مرتضی کے رشتہ دار جاوید ترین وغیرہ کی کال پر 15پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم معززین علاقہ نے معاملہ رفع دفع کرادیا تاہم مرتضی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آج سی پی او ملتان کو درخواست دیں گے کیونکہ شیخ عامر خلیل مرحوم کی اہلیہ کے ایماء پران کے معصوم بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

گیند کی پھینکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -