مستحق افراد کیلئے پناہ گاہوں کا منصوبہ مستحسن اقدام‘ سید رفاقت علی گیلانی کا لاہور میں دورہ‘ لوگوں سے ملاقاتیں

مستحق افراد کیلئے پناہ گاہوں کا منصوبہ مستحسن اقدام‘ سید رفاقت علی گیلانی ...

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)ضرورت مند اور مستحق افراد کے لئے پناہ گاہوں کا منصوبہ پنجاب حکومت کا نادار اور غریب لوگوں کے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

لئے ایک مستحسن اقدام ہے۔یہ بات رفاقت علی گیلانی نے گلبرگ لاہور کے علاقے میں ہجویری ہاوس میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہو ں مقیم لوگوں سے فرداً فرداً خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔پناہ گاہ میں خدمات پر مامور عملے کوہدایت کی کہ مستحق لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے تاکہ حالات کے ستائے ضرورت مند لوگوں کی پناہ گاہ کے ذریعے خدمت سے انہیں روحانی سکون کا حصول ممکن ہو۔اسی طرح انہوں نے صفائی،کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ایس اوپی کے مطابق تمام ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -