دیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کیٹگری ڈی ہسپتال براؤل کا دورہ

دیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کیٹگری ڈی ہسپتال براؤل کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیر اعجاز اختر نے کٹیگری۔ڈی ہسپتال براول کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے عملہ کی حاضری رجسٹر اور سہولیات کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران او.پی.ڈی رجسٹر،ایمرجنسی سیکشن،ای.پی.آئی سنٹر اور وارڈوں کی جانچ پڑتال کی اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں معلوم کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کی اور صبح پولیو ٹیموں کی اسمبلی میں شرکت کرکے ان کو ہدایت کی گئی کہ پولیو ویکسنیشن سے کوئی بھی بچہ محروم نہ رھے اور مختلف مقامات کو ٹیمیں روانہ کردی گئی۔انہوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ ڈپٹی کمشنر دیر بالا خود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ھیں لھٰذا اپنی خدمات کو نہایت ایمانداری کے ساتھ نبھائیں اور افسران کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بروقت آگاہ کریں تاکہ پیش ہونیوالے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیر اعجاز اختر بیسک۔ہیلتھ۔یونٹ ہسپتال یونین کونسل گنوڑی کا بھی معائنہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -