ریاست کی مضبوطی میں صحافت کا کلیدی کردار،آر آئی او نورنگ

  ریاست کی مضبوطی میں صحافت کا کلیدی کردار،آر آئی او نورنگ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کسی بھی عمارت کی مضبوطی کا انحصار ان کے مضبوط ستونوں پر ہوتی ہے اور ریاست ِ پاکستان کی مضبوطی ان کے اہم ستون مثبت صحافت پر منحصر ہے اس لئے نورنگ پریس کلب کے صحافی پاکستان کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل انفارمیشن آفیسر ثنا ء اللہ خان بیٹنی نے اپنے دفتر میں نورنگ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نورنگ پریس کلب کے صحافی جس مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کو میں صحافت کم اور جہاد زیادہ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نورنگ پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کاسامنا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافی بھائی مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ رہائشی مسائل سے بھی دوچار ہیں اور اس کا حکومت کوہمیں ادراک ہیں تاہم ان کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہم یکسوئی کے ساتھ ملک کی ترقی میں کر دار ادا کر سکے۔ملاقات کے دوران نومنتخب کابینہ کے ارکان، صدر نورنگ پریس کلب طارق مروت اور جنرل سیکرٹری ظفران خان کو گرمجوشی سے مبارکباددیتے ہوئے ریجنل انفارمیشن آفیسر ثنا ء اللہ خان بیٹنی نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جتنے بھی مسائل ہمارے صحافی بھائیوں کو درپیش ہیں ان کے حل کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -