منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،922 گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

    منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،922 گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر منشیا ت فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 922ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے433کلو گرام سے زائد چرس،28کلو گرام سے زائد ہیروئن،54کلو گرام افیون،2کلو گرام سے زائد آئس اور 311بوتل شراب برآمد کرلی گئی ہیں،تمام ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ضلع بھر میں ایس پیز کی نگرانی میں منشیا ت فرو شوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے دوران سٹی ڈویژن میں 341ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے، رورل ڈویژن میں 263ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، کینٹ ڈویژن میں 184ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، صدر ڈویژن میں 134ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 433کلو گرام سے زائد چرس،28کلو گرام سے زائد ہیروئن،54کلو گرام افیون،2کلو گرام سے زائد آئس اور 311بوتل شراب برآمد کرلی گئی ہیں،تمام ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -