”بھارت کے دانت کھٹے“ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ ختم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوگئے، رکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل ہے، پاکستان کو ترکی، چین، ملائیشیا، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا، امریکہ، فرانس، جاپان، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان سے متعلق فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر 2020 ء تک عملدرآمد کرنا ہے، 27 میں سے 14 اہداف پر پاکستان نے واضح پیشرفت کی، پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مناسب قانونی سازی کی۔
ایف اے ٹی ایف