عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کا اربوں ڈالر دینے پرتیار ہونا اصل تبدیلی ہے: فردوس عاشق

عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کا اربوں ڈالر دینے پرتیار ہونا اصل تبدیلی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادا ر ے پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں اور انکا اعتماد ہی اصل تبدیلی ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پہلی مرتبہ جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے،رسک مینجمنٹ کے ذر یعے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کیپسیٹی بلڈنگ کر رہے ہیں۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا رسک مینجمنٹ فنڈ یونیک منصوبہ ہے جبکہ رسک مینجمنٹ اور ایکو ٹورازم پر جامع پلان لا رہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کہا یہ قوم ٹیررا ز م سے ٹورازم تک پہنچی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا پہلے فلڈ پروٹیکشن میں ڈونر سے فنڈ کے حصول میں 10سال لگتے تھے، اس فنڈ کو دہشت گردی کا شکار اور کم ترقی یافتہ علاقو ں پر خرچ کیا جائیگا اس کیلئے بلوچستان اور سابقہ فاٹا سرفہرست ہیں۔اس موقع پر سی ای او نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ لیفنٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد خان نے کہا ہم نے ایک سا ل میں 10ارب روپے کے منصوبے منظور کیے اور پہلی مرتبہ رسک مینجمنٹ فنانس پروگرام شروع کر رہے ہیں، ہنگامی حالات میں صحت و تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی کو روکا جائے۔ کو شش کریں گے ہنگامی حالات میں فنڈ نگ کیلئے قائل کریں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ہی ایکو ریسٹوریشن فنڈ قائم کرنے جا رہے ہیں۔قبل ازیں اطلاعات و نشریات کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدا یت کی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کاسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کیلئے بڑا قدم ہے۔قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جا رہی ہے، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ بلوچستان میں بار ڈ ر مارکیٹوں کے قیام کی پیش رفت کو بھی تیز رفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے قانون پر عملداری کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔فرد و س عاشق اعوان نے کہا یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانے پینے کی چیزوں کی اسمگلنگ قیمتوں میں اضا فے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اور عوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لائیں گے، وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکو متو ں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنے کندھوں پر اٹھائے۔ عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -