ٍ عمران خان کو عید کے فوری بعد بلدیاتی الیکشن کروانے کی تجویز

      ٍ عمران خان کو عید کے فوری بعد بلدیاتی الیکشن کروانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک سے) عمران خان کو تحریک انصاف کی جانب سے عید الفطر کے فوری بعد بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا انعقاد کروانے کی تجویز دیدی گئی ہے۔وزیراعظم کو یہ تجویز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کا کام مکمل ہونے کیوجہ سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اب تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اس لئے عدالتی احکامات کی روشنی میں اسی سال یعنی عیدالفطر کے فوری بعد سینٹرل پنجاب میں پہلے مرحلے کا بلدیاتی الیکشن کروانے کااعلان کردیا جائے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے ”پاکستان“ کو بتایا ہے کہ چونکہ عدالت کا حکم ہے کہ سال کے اندر اندر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے ہیں مگر پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی کاکام جاری تھا اس لئے پی ٹی آئی یہ چاہتی تھی کہ نئی تنظیم سازی بالخصوص نیبرہڈ اور گراس روٹ لیول تک کی تنظیم سازی کا کام مکمل ہو جائے تواس کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے اب چونکہ پی ٹی آئی نے سینٹرل پنجاب کے ہر ضلع تحصیل اور گراس روٹ تک میں اپنی نئی تنظیم سازی مکمل کر لی ہے تو اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دیدی گئی ہے کہ پارٹی بلدیاتی الیکن کیلئے تیار ہو چکی ہے لہٰذا عید کے بعد بلدیاتی الیکن کے پہلے مرحلے کااعلان کردیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی اس تجویز کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں زیر غور لاکر وزیراعظم بلدیاتی الیکن کی حتمی تاریخ کااعلان کریں گے مگر وزیراعظم یہ چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کرواکر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دئیے جائیں۔
بلدیاتی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -